پٹرول کی قیمت میں 43 پیسے کمی ڈیزل 3 روپے 47 پیسے مزید مہنگا
اسلام آباد (نامہ نگار، دنیا نیوز)حکومت نے مسلسل اضافے کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے مقرر کردی گئی۔پٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لٹر کمی کی گئی، نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے مقرر ہوگئی۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments