اسلام آباد ہائیکورٹ:موٹر وے پر سلیپر کوچز کیخلاف کارروائی معطل
عدالت نے 18جون کا نوٹس، 14جولائی کا خط، 4ستمبر کا میمورنڈم معطل کر دیا سلیپر کوچ آپریٹرز کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کی جائے :جسٹس محمد آصف
اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر وے پر سلیپر کوچز کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے اس سے متعلق 18 جون کا نوٹس، 14 جولائی کا خط اور 4 ستمبر کا آفس میمورنڈم آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ جسٹس محمد آصف نے سلیپر کوچ آپریٹرز کی درخواست پرسماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سلیپر کوچ آپریٹرز کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی نہ کی جائے ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے قبل پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سلیپر کوچز کے حوالے سے حفاظتی اقدامات واپس لینے کے نوٹیفکیشن اور چالان کالعدم قرار دیئے جائیں۔ عدالت نے سلیپر کوچز کی سیفٹی اور ریگولیشن سے متعلق کیس کی سماعت اکتوبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments