حوثی باز نہ آئے تو قرار واقعی اقدام کریں:چیئرمین نظریاتی کونسل

 حوثی باز نہ آئے تو قرار واقعی اقدام کریں:چیئرمین نظریاتی کونسل

ایران کو بھی کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنی پراکسیز کو روکنا ہوگا :راغب نعیمی

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ حوثی اگر باز نہ آئے تو ان کے ساتھ قرار واقعی اقدام کیا جائے ، عالم مغرب ،امریکہ مسلمانوں کے ساتھ د ہری تہری چال چلتے ہیں ، یہ عرصہ دراز سے سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک سے حفاظت کے نام پر مال اینٹھتے رہے اب جب کہ سعودی عرب کی حفاظت کا موقع آیا ہے تو حوثیوں کے ساتھ پس پردہ مذاکرات اور ملاقاتیں شروع کر دی ،انہوں نے کہا مسلم ممالک کا دفاعی اتحاد بنایا جائے جو ایک دوسرے کے کام آئے ، ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے کونسل کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبیؐ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ ایران کو بھی علاقے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنی پراکسیز کو روکنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...