سندھ میں 7نئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں :فاروق ستار
اسلام آباد(سہیل خان)قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ میں 7 انتظامی یونٹس کی نشاندہی کر تے ہوئے ،،سندھ خصوصی صوبے ،،کی تجویز بھی دیدی۔
انہوں نے کہا کہ نئے یونٹس کے قیام سے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ کا بوجھ کم اور اضلاع ،ڈو یژن کی سطح پر ترقی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا خیر مقدم کرتا ہوں اس میں جانے کے لئے بھی تیار ہیں لیکن متحدہ اپوزیشن بتائے کہ ایجنڈا کیا ہے ؟ ہمارا ایجنڈا واضح ہے ہم انتظامی یونٹس کے ورکنگ پیپر ز بھی بنا چکے ہیں ،ورکنگ پیپر زپیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے کابینہ میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم آصف علی زرداری، بلاول بھٹو ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 36سوارب سندھ حکومت کو منتقل ہوتے ہیں، کیا یہ پیسے چھوٹے اضلاع ڈو یژن بشمول لاڑکانہ کو جاتے ہیں۔ ،،دنیا،، سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نئے صوبوں کے معاملے پرمتحدہ اپوزیشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئیں مل بیٹھ کر ایجنڈے پر مشاورت کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments