’’ آپکو 26نومبر بھلا دینگے ‘‘،طلا ل کی پی ٹی آئی کو وارننگ

 ’’ آپکو 26نومبر بھلا دینگے ‘‘،طلا ل کی پی ٹی آئی کو وارننگ

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کا حکومت کی طرف سے منہ توڑ جواب دیا جائیگا قانون ہاتھ میں لینے والوں سے انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا،وزیر مملکت داخلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری نے تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے اعلان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کردی ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعت نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو حکومت اور ریاست کی جانب سے اس کا ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ لوگ ماضی کے تمام احتجاجی مظاہروں کو بھول جائیں گے ، اگر پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو کوئی ایسا قدم اٹھایا گیا جو 26 نومبر جیسا ہو، یا اس سے پہلے اسلام آباد کی جانب ہونے والے کسی بھی لانگ مارچ، دھرنے یا حملے کی طرز پر ہو تو مظاہرین کے ساتھ اس مرتبہ ایسا سخت اور قانونی رویہ اپنایا جائے گا کہ وہ 26 نومبر کے واقعات کو بھول جائیں گے ، اسلام آباد پر حملے ، امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...