پی ٹی آئی لانگ مارچ ناکام

پی ٹی آئی لانگ مارچ ناکام

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا لانگ مارچ ناکام ہو چکا ہے اور تیا پانچہ ہو گیا ہے۔

ان کے رہنما آپس میں لڑ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ لانگ مارچ الگ اور دہشت گردی الگ ایشو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لانگ مارچ روکنے کے لیے تسلی بخش اقدامات کیے ہیں۔ حکومت پریشان نہیں بلکہ پوری طرح تیار ہے ۔ ایمرجنسی کا لانگ مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...