26 نومبر احتجاج کیس ، فیصلہ موخر
راولپنڈی (اے پی پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کیخلاف 26نومبر احتجاج کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ جج کی عدم موجودگی کے باعث ایک بار پھر موخر کر دیا گیا، اب 16 اکتوبر کو فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ عدالت نے 22 ستمبر کو مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے پہلے 25 ستمبر، پھر یکم اکتوبر اور بعد ازاں 9 اکتوبر تک موخر کیا گیا۔ اب فیصلہ سنانے کے لیے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments