لگژری گاڑیوں پر ٹیکس ریلیف نہیں ملے گا
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ لگژری گاڑیوں پر کوئی ٹیکس ریلیف نہیں دیا جائے گا۔۔۔
حکومت کی ترجیح متوسط طبقے اور کم قیمت گاڑیاں خریدنے والے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ،جو شخص 8 سے 10 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی خریدنے کی استطاعت رکھتا ہے ، وہ ٹیکس بھی ادا کر سکتا ہے ، تاہم متوسط طبقے کی گاڑیوں پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ کم ہونا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ گاڑیوں پر ٹیکسوں میں کمی اور مارکیٹ میں مسابقت بڑھنے سے قیمتیں کم ہوں گی، جس سے متوسط طبقے کو فائدہ پہنچے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments