ہرشہری کیلئے بلاامتیاز حقوق بینظیر کا خواب
اسلام آباد (اے پی پی) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ دیوالی خوشیوں کے ساتھ امید، محبت اور ایک دوسرے کے احترام کا پیغام بھی لے کر آتی ہے۔۔۔
ایک مہذب اور جمہوری معاشرے کی پہچان یہ ہے کہ وہاں ہر مذہب اور عقیدے سے تعلق رکھنے والے شہری خود کو محفوظ اور باوقار محسوس کریں۔ انہوں نے دیوالی پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب ایسا پاکستان تھا جہاں خواتین اور اقلیتوں سمیت ہر شہری کو بلاامتیاز حقوق حاصل ہوں،کسی شہری کو اپنی مذہبی شناخت کے باعث خوف، محرومی یا امتیازی سلوک کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments