پختونخوا:فائرنگ ، دھماکا،2پولیس اہلکار،ایک کا کمسن بیٹا بھی شہید

 پختونخوا:فائرنگ ، دھماکا،2پولیس  اہلکار،ایک کا کمسن بیٹا بھی شہید

ٹانک ،اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) پختونخواکے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجہ میں 2پولیس اہلکار اورایک کانسٹیبل کا کمسن بیٹا بھی شہید ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پختونخوا کے ضلع ٹانک کے محلہ خدریانوالہ میں پولیس کانسٹیبل سعادت اپنے 5سالہ بیٹے کے ہمراہ بازار جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل سعادت موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ زخمی بیٹا ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، باپ بیٹے کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ ادھر ضلع شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں تھانہ مارتونگ میں تعینات پولیس اہلکارقیوم خان اپنے گھر سے ڈیوٹی کیلئے موٹرسائیکل پر جا رہاتھا کہ راستے میں نامعلوم دہشتگردوں نے انہیں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا دیا جس کی زد میں آکر وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ آر پی او ما لاکنڈ ڈویژن زاہد نواز مروت کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...