شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 149واں یوم ولادت آج منایا جائیگا
لاہور(این این آئی)حکیم الامت شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 149واں یوم ولادت آج 9نومبر کوملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ،بینک بھی آج بند رہیں گے ۔مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہو گی ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں علامہ اقبال کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے خصوصی تقریبات اور سیمینارز بھی منعقد ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments