شرجیل میمن کا راولپنڈی میں خاتون صحافی کے مبینہ قتل پراظہارافسوس

شرجیل میمن کا راولپنڈی میں خاتون صحافی کے مبینہ قتل پراظہارافسوس

کراچی (دنیانیوز) سینئر وزیر سندھ اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے راولپنڈی میں خاتون صحافی اور اینکر پرسن ربیعہ احسن کے مبینہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ربیعہ احسن کی لاش ملنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے ۔ ایک خاتون صحافی کا اپنے ہی گھر میں مبینہ قتل ہونا انتہائی تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ربیعہ احسن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...