تاخیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو سرچارج سے چھوٹ

تاخیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو سرچارج سے چھوٹ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس قوانین میں ترامیم کرتے ہوئے مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹمیں شمولیت کے لیے سرچارج کی ادائیگی سے چھوٹ دے دی۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس رولز 2002 میں یہ ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 182 اے کی ذیلی دفعہ (3) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہیں۔ترامیم کے تحت اب کوئی بھی فرد اپنے تازہ ترین ٹیکس سال کا انکم ٹیکس گوشوارہ مقررہ تاریخ یا اس میں دی گئی توسیع کے بعد جمع کرانے کی صورت میں آئی آر آئی ایس (IRIS) کے ذریعے فرسٹ شیڈول کے پارٹ XV میں دیے گئے فارم اے ٹی ایل یو (Form ATL-U) پر انڈرٹیکنگ جمع کرا سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...