جے یو آئی کے مولانا اویس 15روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جے یو آئی کے مولانا اویس 15روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایف آئی آر واقعہ کے 3دن بعد درج کی:وکیل، خوف پھیلایا گیا:پراسیکیوٹر گروپ کیپٹن عاصم قتل کیس میں استغاثہ کے 10گواہوں کے بیانات ریکارڈ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جے یوآئی ف اسلام آباد کے امیر مولانا اویس عزیز کو15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔مولانا اویس کے وکیل کامران مرتضیٰ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پورے ایونٹ میں کوئی تنکا نہیں ٹوٹا تھا، پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا جی ٹی روڈ بند کرنے کی ترغیب دی گئی،لوگوں کو گھروں میں محصور اور خوف پھیلایا گیا۔ 30 دن کا ریمانڈ چاہیے مزید تفتیش کرنی ہے ۔ فاضل عدالت میں گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں استغاثہ کے 10 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ۔ عدالت نے استغاثہ کے بقیہ تمام گواہ آج طلب کر لیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...