29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 26نومبر تک توسیع

29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری  ضمانتوں میں 26نومبر تک توسیع

راولپنڈی (دنیا نیوز)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی،سماعت کے دوران بشریٰ کی جانب سے وکیل فیصل ملک اور ان کی قانونی ٹیم پیش ہوئی جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی موجود تھی،عدالت نے مزید سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...