نئی آٹو پالیسی سے 17.7ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت متوقع

 نئی آٹو پالیسی سے 17.7ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت متوقع

پانچ سال میں 6ارب ڈالر کی گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے 2200 مقامی آٹو پارٹس مینوفیکچررز کیلئے 2.1ارب کا پروگرام شروع ہوگا،ہارون اختر

 اسلام آباد (وقائع نگار)وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا کہ نئی آٹو پالیسی سے 17.7ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے ، پانچ سال میں 6 ارب ڈالر کی گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی 2026-2031 کے تحت پاکستان کی گاڑیوں کی صنعت کو محض اسمبلنگ کے بجائے مقامی پیداوار اور برآمدات پر مبنی شعبے میں تبدیل کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے تحت مقامی تیاری (لوکلائزیشن)لازمی ہوگی جبکہ مقررہ کم از کم مقامی ویلیو ایڈیشن کی شرائط پوری نہ کرنے پر متعلقہ درآمد شدہ پرزہ جات (CKD)پر اگلے مالی سال میں کسٹمز ڈیوٹی میں اضافی تین فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا جائے گا،پاکستان میں تقریباً 2200 آٹو پارٹس مینوفیکچررز کام کر رہے ہیں جن کی ترقی کے لیے 2.1 ارب روپے کا وینڈر اپ گریڈیشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس کے تحت جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور بین الاقوامی معیار کے سرٹیفکیشن میں معاونت فراہم کی جائے گی۔مشیر صنعت نے بتایا کہ پالیسی کے تحت 2026 سے 2031 تک تقریباً 6 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں 3.29 ارب ڈالر آٹو پارٹس اور 2.72 ارب ڈالر گاڑیوں کی برآمدات سے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...