جرمن کمپنی کا معدنی شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کا اعلان
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی،جینز پیٹر لکس
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) جرمن کمپنی ڈوئچے مونٹان ٹیکنالوجی (ڈی ایم ٹی) کے منیجنگ ڈائریکٹر جینز پیٹر لکس نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپ کے درمیان معدنی وسائل کی تلاش، کان کنی اور ویلیو چینز کی ترقی میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے ذریعے دونوں خطوں کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں۔ ڈی ایم ٹی کو معدنیات کی تلاش، کان کنی سے متعلق مشاورت اور انجینئرنگ میں بین الاقوامی تجربہ حاصل ہے ۔ کمپنی پاکستان کے اہم ریکوڈک منصوبے کی معاونت بھی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے ، جدید مہارت اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔ پاکستانی معدنی وسائل کو ترقی دے کر عالمی منڈیوں تک رسائی اور بین الاقوامی ویلیو چینز کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) معدنی شعبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے سہولت کاری کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments