سوئس سفیر کی ملاقات

سوئس سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ نے تعمیری روابط اور باہمی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر اسٹیفن رے نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور تعاون کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر خواجہ آصف نے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تعمیری روابط اور اشتراک عمل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے ۔ ملاقات میں باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...