پٹرولیم قیمتوں میں کمی گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی 5فیصد کمی کا اعلان
لاہور/کراچی(این این آئی)پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ نے بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے براہِ راست پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچتا ہے ۔ امید ہے وزیراعظم پاکستان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے ۔ملک شہزاد نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر پر عائد ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments