ہتک عزت کیس:معین قریشی کو 15 لاکھ نقد، 15 لاکھ کے بانڈ جمع کرانیکا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت کیس میں 30 لاکھ روپے ہرجانے کی ڈگری کے خلاف اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کی اپیل پر انہیں ڈگری کی 50 فیصد رقم 15 لاکھ روپے نقد اور باقی 15 لاکھ روپے کے شورٹی بانڈ 30 روز کے اندر جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ معین قریشی نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ ہتک عزت ٹربیونل نے انہیں سنے بغیر یکطرفہ ڈگری جاری کی ، ٹربیونل کا 30 لاکھ ہرجانے کی ڈگری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments