4 ڈویژنوں میں ستھرا پنجاب منصوبہ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد

4 ڈویژنوں میں ستھرا پنجاب منصوبہ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد

کنٹریکٹرز کے اتھارٹی سے اربوں کی ادائیگیاں نہ ہونے پر اختلافات بڑھے کوڑا ٹیکس کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا، کنٹریکٹرز کے جائز واجبات کا حل نکال لینگے ،ڈی جی

لاہور (عمران اکبر )ستھرا پنجاب منصوبہ ڈی سیز کے سپرد ،ناقص حکمت عملی ،کرپشن ،صفائی کا کام پرائیویٹ کنٹریکٹرز سے لینے کا حکومتی منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا۔ چار ڈویژنز لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ملتان میں صفائی کا کام کنٹریکٹرز سے لیکر ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کر دیا گیا۔ کنٹریکٹرز کا ستھرا پنجاب اتھارٹی سے اربوں روپے کی ادائیگیوں کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اختلافات بڑھ گئے، ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی ڈویژن میں پہلے کنٹریکٹرز کو فارغ کرکے سرکاری سطح پر صفائی کاکام کروایا جارہا ہے۔ پنجاب بھر میں دیہاتوں اور شہروں کے رہائشی اور کمرشل جگہوں سے کوڑا ٹیکس کے عوض 70 سے 80ارب روپے کا ٹارگٹ تھا،گزشتہ سال شہروں اور دیہاتوں سے تمام تر کوششوں کے باوجود صرف ایک ارب روپے اکٹھے ہو ئے۔ ارکان اسمبلی، ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز ستھرا پنجاب اتھارٹی کے افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئیں لیکن نظام کامیاب نہ ہوسکا،حکومت پنجاب کے اخراجات میں سو گنا سے زائداضافہ بھی ہوگیا،فیصل آباد ملتان سمیت دیگر اضلاع میں کرپشن کی شکایات پر کنٹریکٹرز اور افسران کے خلاف ایکشن لیا گیا ، ڈی جی ستھرا پنجاب عمر جاوید کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت دیگر ڈویژن میں صفائی کاکام سرکار نے خود سنبھال لیاہے جس کا مقصد دیہی علاقوں میں شہری طرز پر سہولیات کی فراہمی ہے کنٹریکٹرز کے جائز واجبات کا حل نکال لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...