گریڈ 20کے 7افسر وں کا تبادلہ،گریڈ 21کا ایک افسر معطل

گریڈ 20کے 7افسر وں کا تبادلہ،گریڈ 21کا ایک افسر معطل

محمد طارق مذہبی ، نذیر احمد اقتصادی امور، خلیل احمد صنعت کے جوائنٹ سیکرٹری مقرر اخلاق قریشی آئی ٹی، شہزاد درانی منصوبہ بندی کے جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیئے گئے جوائنٹ سیکرٹری داخلہ بھی تبدیل،وسیم شمشاد علی کو 120 دن کے لیے معطل کیاگیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے 9 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دیں جن میں گریڈ 20 کے 7، گریڈ 18 کا ایک اور گریڈ 17 کا ایک افسر شامل ہے جبکہ سندھ میں تعینات گریڈ 21 کے ایک افسر کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر محمد طارق کو جوائنٹ سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ڈویژن سے تبدیل کرکے جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی گریڈ 20 کے افسر نذیر احمد کو جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افسر خلیل احمد کو جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن، اخلاق احمد قریشی کو جوائنٹ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن اور شہزاد حمید درانی کو جوائنٹ سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر اور جوائنٹ سیکرٹری داخلہ و انسداد منشیات ڈویژن ساجد منظور اسدی کا تبادلہ کرکے انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سندھ میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر وسیم شمشاد علی کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر اعزاز عارف کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں، جبکہ ایف آئی اے میں تعینات گریڈ 20 کے افسر عصمت اللہ کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ فیڈرل کانسٹیبلری کی گریڈ 17 کی افسر رضوانہ ملک کی خدمات داخلہ و انسداد منشیات ڈویژن کے سپرد کر دی گئی ہیں تاکہ انہیں اسلام آباد کیپٹل پولیس میں تعینات کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...