افغان میڈیکل طلبا کی ملک بدری کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کابینہ کی افغانستان سے متعلق پالیسی طلب کر لی
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے افغان میڈیکل طلباء کی ملک بدری کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر تے ہوئے پاکستان کابینہ کی افغانستان سے متعلق پالیسی طلب کر لی،افغان طلبا کے وکیل جنید جبار خان نے مؤقف اپنایا وزیراعظم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی قانونی حیثیت نہیں ہے ،افغانستان کے حوالے سے کابینہ کی منظور کردہ پالیسی موجود نہیں ،عدالت سرکاری وکیل سے افغانستان کے حوالے سے کابینہ کی منظور شدہ پالیسی طلب کرے ،افغان طلباء پنجاب کے مختلف میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم ہیں،متعدد افغان طلباء میڈیکل کے چوتھے اور پانچویں سال میں زیر تعلیم ہیں،علامہ محمد اقبال 4500 سکالرشپ پروگرام کے تحت افغان طلبہ کو مکمل فنڈڈ نشستیں دی گئیں،درخواست گزاروں کے پاس پاکستانی سٹڈی ویزے اور درست پاسپورٹس موجود ہیں، افغان طلباء کو کلیئرنس کروانے کا بتا کر واپس افغانستان بھجوایا جا رہا ہے، افغان طلبہ کو بھجوانے کا حکم غیر قانونی، من مانا، غیر آئینی اور اختیارات سے تجاوز ہے ، استدعا ہے کہ افغان طلبہ کی میڈیکل تعلیم مکمل ہونے تک جبری طور پر ملک بدری سے روکا جائے ، طلبہ کو تعلیم، امتحانات اور ہاسٹل میں رہائش جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments