قاہرہ :فیول ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی ، 31افراد ہلاک شہباز شریف کا اظہار افسوس
قاہرہ،اسلام آباد(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فیول ٹینکر الٹنے کے بعد خوفناک آتشزدگی سے کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ شہر کی مصروف رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں آگ نے قریبی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں مصر کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments