بابر صاحب دین ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب ،عطا الحق ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات
لاہور (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 5 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد ارشاد حسین کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی عطا الحق کو ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا،او ایس ڈی بابر صاحب دین کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ونگ محمد محسن صلاح الدین کو ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر پنجاب مقرر کردیا گیا۔اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد حسان طارق کو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ونگ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments