بسنت کی نئی تاریخوں کی سمری منظور 12تا 14مارچ منائی جائیگی
لاہور(این این آئی)پنجاب کابینہ نے لاہور میں بسنت منانے کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری منظور کرلی، جس کے تحت اب جشن بسنت 12، 13اور 14مارچ 2027 کو منایا جائے گا۔
حکومت پنجاب نے اس سے قبل بسنت کے لیے 29جنوری سے 7فروری 2027ء تک 10روزہ شیڈول کا اعلان کیا تھا اب سابقہ شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے تقریبات کے لیے مارچ کی نئی تاریخیں مقرر کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تاریخ تبدیل کرنے کی سمری ڈپٹی کمشنر لاہور نے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی تھی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے سمری صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے ارسال کی۔ پنجاب کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں بسنت کی تقریبات اب مارچ میں ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments