معقول شواہد کے بغیر ملزم جیل میں نہیں رکھا جا سکتا : سپریم کورٹ

معقول شواہد کے بغیر ملزم جیل میں نہیں رکھا جا سکتا : سپریم کورٹ

80ہزار ادائیگی کا ریکارڈ، 71لاکھ 20ہزار کے الزام کی تائید میں کچھ نہیں:عدالت شواہد استغاثہ کی ذمہ داری، شک پر مزید تحقیقات کا اصول لاگو ہو گا، ملزم کی ضمانت

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)ملزم کے خلاف جرم میں ملوث ہونے کے معقول شواہد نہ ہوں تو اسے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، سپریم کورٹ نے ہائی لینڈ سمارٹ سٹی کے پلاٹوں کی مبینہ جعلی فائلیں تیار کرکے فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم وقاص امین خان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف صرف 80 ہزار روپے کی ادائیگی کا بینکنگ ریکارڈ موجود ہے ، جبکہ باقی 71 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کرنے کے الزام کی تائید میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے ۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت استغاثہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملزم کے خلاف جرم میں ملوث ہونے کی معقول بنیادیں اور شواہد پیش کرے جبکہ مزید تحقیقات کا اصول وہاں لاگو ہوتا ہے جہاں دستیاب مواد سے ملزم کے ملوث ہونے کے بارے میں شک یا شبہ پیدا ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...