اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس حتیٰ کہ رانا ثنا کی رہائشگاہ پر جانے کو تیار ہیں،ترجمان اپوزیشن اتحاد

اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس حتیٰ  کہ رانا ثنا کی رہائشگاہ پر جانے کو  تیار ہیں،ترجمان اپوزیشن اتحاد

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس حتیٰ کہ رانا ثنا اللہ کی رہائش پر ملاقات کے لیے جانے کو تیار ہیں۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ اگر وزیراعظم اپوزیشن لیڈر چیمبر میں آنا چاہتے ہیں تو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر رانا ثنا اللہ دوبارہ ایسا موقف اپنا رہے ہیں تو میں محمود اچکزئی تک ان کا موقف پہنچاؤں گا۔ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہاکہ ہم کوئی حکومت کی طرح نہیں کہ روزانہ موقف بدلیں۔ محمود اچکزئی نے واضح کیا اگر بہتری چاہتے ہیں تو قومی ڈائیلاگ اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کا ایک فارمولا دیا ہے ، محمود اچکزئی نے کہا ہے پہلے مرحلے میں تمام سٹیک ہولڈرز ایک ساتھ بیٹھ جائیں۔ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیاسی قیدیوں کی رہائی اور شفاف انتخابات کا مرحلہ طے کرنا ہے ،یہ قومی حکومت آئین میں غیر آئینی ترمیم کو تبدیل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ قومی حکومت شفاف انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات میں کردار ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...