زرمبادلہ ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 80 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کی مالیت 20 نومبر کو 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ،جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، مزید بتایا گیا کہ 20 نومبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے ،اسی طرح مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments