تشدد پر شادی ختم ہو تو بھی خاتون حق مہر کی حقدار:ہائیکورٹ

تشدد پر شادی ختم ہو تو بھی خاتون حق مہر کی حقدار:ہائیکورٹ

خلع کا فیصلہ کالعدم،بیوی کو حق مہر،5 لاکھ ہرجانہ ادا کرنیکا حکم،جہیز کا فیصلہ برقرار ماتحت عدالتوں نے خاتون کا بیان اور میڈیکل رپورٹ کو نظرانداز کیا:ریمارکس

 لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے تشدد کی بنیاد پر تنسیخِ نکاح کیس میں خلع کا فیصلہ کالعدم قرار دیکرخاتون کو حق مہر ادا کرنیکا حکم  دیدیا،عدالت نے قرار دیا کہ ظلم اور تشدد کی بنیاد پر شادی ختم ہونے کی صورت میں بھی خاتون حق مہر کی حقدار ہو گی۔ عدالت نے شوہر کو بیوی کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے جہیز کے سامان سے متعلق ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا،شوہر نے علیحدہ رٹ پٹیشن واپس لے لی۔ عدالت نے خاتون کی رٹ پٹیشن جزوی منظور کرلی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ماتحت عدالتوں نے خاتون کا بیان اور میڈیکل رپورٹ نظرانداز کی ،شوہر کا نکاح سے انکار اس کے جھوٹے ہونے کا واضح ثبوت اور خاتون کے مؤقف کی تائید ہے ، ظلم کا پیمانہ یہ ہے کہ بیوی کا ساتھ رہنا ممکن نہ رہا،شوہر کی جانب سے جسمانی اور ذہنی اذیت دینا ثابت ہوا، درخواست گزارمریم ظفر کی شادی ظلم پر ختم ہوئی،اس نے دوران شادی اور جھوٹے مقدمے میں شدید ذہنی اذیت سہی،خاتون 2020 سے انصاف کی منتظر تھی ،ذہنی اور جذباتی اذیت بھی قانونی ظلم ہے ،ظلم کو فوجداری مقدمے کی طرح سخت کسوٹی پر نہیں پرکھا جائے گا، شوہر کی جانب سے بیوی کو جسمانی، ذہنی یا جذباتی تشدد کا نشانہ بنانا ظلم کے زمرے میں آتا ہے ، اس بنیاد پر نکاح ختم ہونے کی صورت میں خاتون اپنے طے شدہ حق مہر کی حق دار رہتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...