ہمارے ادارے وینٹی لیٹر پر جا چکے ،گورنر خیبر پختونخوا

ہمارے ادارے وینٹی لیٹر پر جا چکے ،گورنر خیبر پختونخوا

صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے لئے نافذ ہے ادارے مضبوط ہونگے تو سب چیزیں ٹھیک ہونگی، فیصل کنڈی، میڈیا سے گفتگو

 پشاور(آئی این پی ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے ادارے وینٹی لیٹر پر جا چکے ، انہیں وینٹی لیٹر پر جانے کی صورتحال سے نکالیں گے ۔ ادارے مضبوط ہوں گے تو سب چیزیں ٹھیک ہوں گی، ادارے وینٹی لیٹرز پر نہیں چل سکتے ۔ صوبے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے ، صوبے کی صلاحیتوں کو عوامی خوشحالی میں بدلنا ہدف ہے ،صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے نافذ ہے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھائی جارہی ہے ،پولیس کی تنخواہوں  اور شہدا پیکیج کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ۔صوبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور آمدن میں اضافے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوامی ریلیف، ترقیاتی منصوبوں اور اداروں کی اصلاحات کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...