پاکستان امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظہر ہے ، عطا تارڑ

پاکستان امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظہر ہے ، عطا تارڑ

دامن کوہ اسلام آباد میں سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال، پنجابی زبان میں بے تکلفانہ گفتگو سکھ یاتریوں نے پاکستان کی مہمان نوازی، عوام کے خلوص ، اسلام آباد کے حسن کو سراہا

  اسلام آباد (نامہ نگار، آن لائن) پاکستان میں مذہبی سیاحت، بین المذاہب ہم آہنگی اور مہمان نوازی کی خوبصورت روایت کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کا اسلام آباد کے سیاحتی مقام دامن کوہ میں پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے سکھ یاتریوں سے پنجابی زبان میں بے تکلفانہ گفتگو کی جس سے ملاقات کا ماحول خوشگوار اور دوستانہ ہوگیا۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان کی مہمان نوازی، عوام کے خلوص اور اسلام آباد کے قدرتی حسن کو سراہتے ہوئے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سکھ یاتریوں کا پنجابی زبان میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظہر ہے ۔دامن کوہ اسلام آباد کا انتہائی خوبصورت سیاحتی مقام ہے ، جہاں سے پورے شہر کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کا دلکش نظارہ کیا جا سکتا ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ یہاں مختلف مذاہب کی مقدس شخصیات سے منسوب مذہبی مقامات موجود ہیں۔ ان مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور حفاظت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی میزبانی اور خدمت کا موقع بھی پاکستان کے لیے باعثِ مسرت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...