موسمیاتی فنانسنگ کیلئے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ
سینیٹر اورنگزیب سے یو این ڈی پی وفد کی ملاقات، منصوبوں کے پورٹ فولیو کو بہتر بنانے پراتفاق
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ریزیڈنٹ نمائندے سیموئل رزک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موسمیاتی فنانسنگ کیلئے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے رعایتی مالی وسائل، موسمیاتی فنڈز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری سمیت دستیاب مالی مواقع سے موثر استفادے کی ضرورت پر زور د یا۔ یو این ڈی پی نے منصوبوں کے پورٹ فولیو کو بہتر بنانے ، تشخیصی جائزہ لینے ، منصوبوں کی تیاری میں معاونت اور عالمی موسمیاتی مالیاتی اداروں سے رابطوں میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ فریقین نے منصوبوں کے پورٹ فولیو کو مزید بہتر بنانے ، ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی اور ان پر پیش رفت کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments