پاک چین خلائی تعاون شراکت داری کے نئے دور کا آغاز،احسن اقبال

پاک چین خلائی تعاون شراکت داری کے نئے دور کا آغاز،احسن اقبال

پاکستان کو تاریخی موقع فراہم کرنے پر چینی صدر ،حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں

   بیجنگ،اسلام آباد( دنیا نیوز،این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کے انسان بردار خلائی مشن میں پاکستانی خلا نورد ذیشان علی کی کامیاب شرکت کو پاک چین تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہپاک چین خلائی تعاون شراکتداری کے نئے دور کا آغاز ہے ۔ بیجنگ میں خلائی مشن کی کامیاب روانگی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان کو یہ تاریخی موقع فراہم کرنے پر چینی صدر شی جن پنگ، چینی حکومت، چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے حکام اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری آسمانوں کی وسعتوں سے آگے بڑھ کر خلا تک پہنچ گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...