اسلام آباد:وزیراعلیٰ جی بی کی قیادت میں وفدکی صدرزرداری سے ملاقات

 اسلام آباد:وزیراعلیٰ جی بی کی قیادت  میں وفدکی صدرزرداری سے ملاقات

اسلام آباد(نامہ نگار)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی قیادت میں گلگت بلتستان کے وفد نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

وفد میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم، وزیرِ خزانہ محمد علی اختر، وزیرِ صحت اقبال حسن، وزیرِ جنگلات راجہ ناصر علی خان، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی سید جلال علی شاہ، وزیرِ مواصلات و تعمیرات محمد نسیم ودیگروزراء و ارکان اسمبلی شامل تھے ۔جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کیے جائیں،گلگت بلتستان کی سیاحت کو فروغ دے کر مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...