عالمی مقابلہ حسن قرات مراکش نے جیت لیا، پاکستان کا دوسرا نمبر
قاری الیاس لمہاؤق 50لاکھ ،پاکستانی قاری عبد القدوس کیلئے 30لاکھ کاانعام تیسری پوزیشن پر انڈونیشیا کے قاری دانیال کو20لاکھ ملے ،32ممالک شریک
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں مراکش کے قاری الیاس لمہاؤق نے پہلی، پاکستان کے قاری عبد القدوس الباز نے دوسری، جبکہ انڈونیشیا کے قاری دانیال محمد خبیب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی مقابلے میں پاکستان سمیت 32 ممالک کے ممتاز قراء کرام نے شرکت کی ۔گرینڈ فنالے میں آٹھ ملکوں کے قرا نے حصہ لیا جن میں مراکش، پاکستان، ایران، ملائشیا، انڈونیشیا، عراق، فلپائن، بنگلہ دیش کے قراء شامل تھے۔
مقابلے میں پہلی پوزیشن پر مراکش کے قاری الیاس لمہاؤق کو 50 لاکھ ، دوسری پوزیشن پر پاکستانی قاری عبد القدوس الباز کو 30 لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن پر انڈونیشیا کے قاری دانیال محمد خبیب اللہ کو 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ اختتامی تقریب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کے دوران زور دیا کہ قرآن کریم کی تعلیمات کو صرف پڑھنے تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ ان کو سمجھ کر اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں عملی طور پر اپنانا ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments