خاموشی بتا رہی شہبازشریف کتنے مجبور
پشاور(این این آئی) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر حکومت کا موقف واضح نہیں اور جان بوجھ کر کنفیوژن پیدا کی جا رہی ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تقریروں سے لگتا ہے کہ وہ نئے صوبوں کی مخالف ہیں، بلاول بھٹو اور مریم نواز کا موقف بھی ایک جیسا دکھائی دیتا ہے ، دونوں تقسیم نہیں چاہتے ۔ مریم نواز کو سیاسی تجربے کی کمی ہے اور پنجاب کے عوام کارکردگی سے مایوس ہیں، انہوں نے سب سے زیادہ اپنے چچا کو مشکل میں ڈال دیا ہے ، شہباز شریف کی خاموشی بتاتی ہے کہ وہ کتنے مجبور ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments