پنجاب کے چار ٹکڑے نہیں چاہتے،جنوبی پنجاب صوبے کا حامی ہوں:بلاول

پنجاب کے  چار ٹکڑے نہیں چاہتے،جنوبی  پنجاب  صوبے کا حامی  ہوں:بلاول

ہم جمہوری لوگ ، جدوجہد کامیاب ہوگی،اپنا صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنائیں گے :چیئرمین پیپلز پارٹی یہ وقت انتقامی سیاست ،نفرت اور تقسیم کا نہیں، عوام کو ریلیف پہنچانے کا ہے ، رحیم یار خان میں ریلی سے خطاب

رحیم یارخان،ملتان(ڈسٹرکٹ رپورٹر، لیڈی رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا پنجاب کے چار ٹکڑے کیے جانے کے حق میں نہیں ہیں تاہم صرف جنوبی پنجاب صوبہ بننے کی حمایت کرینگے ،صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنائیں گے ، یہ وقت انتقامی سیاست ،نفرت اور تقسیم کا نہیں، عوام کو ریلیف پہنچانے کا ہے ۔ رحیم یار خان میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کے صوبہ بنانے کے حق میں ہوں تاہم ذاتی طور پر اس بات کا حامی نہیں کہ پنجاب کو چارٹکڑوں میں تقسیم کیا جائے ۔جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ پنجاب اسمبلی اور یہاں کے عوام یہی چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام اور اسمبلی کوئی فیصلہ کریں تو ان کے ساتھ ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبے کی جدوجہد کو متنازعہ نہ بنائیں،ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی مزدور کو اکیلا نہیں چھوڑا اور نہ ہی چھوڑ ے گی ۔بلاول بھٹوزرداری دو روزہ دورے پر جمالدین والی ایئرپورٹ پہنچے جہاں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سیداحمدمحمود،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے دیگر پارٹی قیادت کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،ضلع بھر سے پیپلزپارٹی کے مختلف ونگز کے عہدیداران قافلوں کی صورت میں جمالدین والی پہنچے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...