خیبرپختونخوا میں دفعہ 144 نافذ سڑکیں بند کرنے پرگرفتاری کا حکم

خیبرپختونخوا میں دفعہ 144 نافذ  سڑکیں بند کرنے پرگرفتاری کا حکم

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں احتجاجی سرگرمیوں سے نمٹنے اور عوامی آمدورفت متاثر ہونے سے روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر فوری مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...