کلر کہار:خاتون جیٹ اسکی انسٹرکٹر فرحت جبیں کی منفرد پہچان

کلر کہار:خاتون جیٹ اسکی انسٹرکٹر  فرحت جبیں کی منفرد پہچان

کلر کہار (اے ایف پی)پاکستان میں آبی کھیلوں کے شعبے میں مردوں کی اجارہ داری کو چیلنج کرتے ہوئے 35 سالہ فرحت جبیں نے جیٹ اسکی انسٹرکٹر کے طور پر منفرد مقام بنا لیا۔

چار بچوں کی ماں فرحت گزشتہ دو سال سے کلر کہار جھیل پر خواتین سیاحوں کو جیٹ اسکی کی سیر کروا رہی ہیں۔فرحت کے مطابق ابتدا میں انہیں اس کام پر شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے ایک ماہ کی تربیت حاصل کرکے جیٹ اسکی چلانے میں مہارت حاصل کی۔ اب وہ روزانہ 11 گھنٹے تک کام کرتی ہیں اور خواتین کو محفوظ انداز میں آبی کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔سیاحوں اور محکمہ سیاحت کے حکام نے ان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خواتین کیلئے جیٹ اسکی کی سواری آسان ہوگئی ہے ۔فرحت جبین نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ ہمت کریں، گھروں سے باہر نکلیں اور روزگار کے مواقع حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کام سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...