پختونخوا اب احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا:فیصل کنڈی
نوجوان صرف تبدیلی کو قبول نہ کریں بلکہ اس میں فعال کردار بھی ادا کریں صوبے میں پن بجلی پیداوار کے وسیع امکانات ،بھرپور استفادہ کی ضرورت ہے :خطاب
پشاور(نیوز ایجنسیاں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اب احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔پشاور میں ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا نوجوان صرف تبدیلی کو قبول نہ کریں بلکہ اس میں فعال کردار بھی ادا کریں۔ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرکاکہنا تھاصوبے میں پن بجلی کی پیداوار کے وسیع امکانات سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ خیبرپختونخوا بار کونسل کے وفد نے بھی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔ گورنرپختونخواکاکہنا تھاوکلا برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments