آج مولانا کی باری ، کل ن لیگ کی بھی ہوگی:علی امین

آج مولانا کی باری ، کل ن لیگ کی بھی ہوگی:علی امین

عمران خان اور بشریٰ کو سہولیات دی جائیں:سابق وزیراعلیٰ پختونخوا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،دنیا نیوز)سابق وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آج جو کچھ ہورہا ،یہ پہلے سے طے تھا،آج مولانا کی باری آئی کل ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت سب کی باری آئے گی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سہولیات دی جائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب ہماری جماعت کو دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے ، ہمیشہ قانون کی بات کرتے ہیں، دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عوام کا اعتماد ضروری ہے ،پاکستان میں ترقی قانون پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان میں ترقی قانون پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔

دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوام کا اعتماد ضروری ہے ، پارٹی میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ سب کا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہے ، سہیل آفریدی آج بھی وزیراعلیٰ ہیں۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے اور سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی ،کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان نے کی،علی امین گنڈاپور وکیل راجا ظہورالحسن کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر راج کے دوران نظربند ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے ۔عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...