راولاکوٹ میں معمولات بحالی اولین ترجیح:آزاد کشمیر اسمبلی ارکان

راولاکوٹ میں معمولات بحالی اولین ترجیح:آزاد کشمیر اسمبلی ارکان

گن پوائنٹ پر ریاست اور نظام کو یرغمال بنانے کا کوئی طریقہ کار قابل قبول نہیں مسلح عناصر کو ریاست سبوتاژ کرنے کی اجازت نہ اس معاملے میں کوئی گنجائش

راولاکوٹ (دنیا نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان نے کہا ہے کہ راولاکوٹ میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور معمولات زندگی کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ آزاد کشمیر ممبران اسمبلی کے مطابق گن پوائنٹ پر ریاست اور نظام کو یرغمال بنانے کا کوئی طریقہ کار قابل قبول نہیں۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ ایوان کی متفقہ قرارداد کے تحت مسلح عناصر کو ریاست سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس معاملے میں کوئی گنجائش موجود نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی وجود اور امن سب سے مقدم ہیں، جبکہ دھرنے ، ضد اور ذاتی انا بعد کی باتیں ہیں، عام شہریوں کو تکلیف دے کر عوامی نمائندگی کا تاثر دینا درست راستہ نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...