حکومت کم عمری،جبری شادیوں کیخلاف اقدامات کرے، شازیہ مری
بچوں کا بچپن ،مستقبل فرسودہ روایات اورسماجی دبا ئو کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینا چاہیے
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کم عمری، جبری اور قبل از وقت شادیوں کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کم عمری اور جبری شادیاں بچیوں کے بنیادی انسانی حقوق، تعلیم، صحت اور آزادانہ زندگی کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اور عوامی آگاہی مہمات کو یقینی بنائیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ بچوں کا بچپن، تعلیم اور مستقبل فرسودہ روایات، غربت اور سماجی دبا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینا چاہیے ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین اور بچیوں کے حقوق کے تحفظ، تعلیم اور خودمختاری کے لیے عملی جدوجہد کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments