کم عمر ی کی شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی فریم ورک کا افتتاح

 کم عمر ی کی شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی فریم ورک کا افتتاح

قانون شریعت سے متصادم نہیں، عوامی آگاہی ،معاشرتی رویوں میں تبدیلی ناگزیر:اعظم نذیر کم عمری شادیوں کے خاتمے کیلئے افریقی ممالک کیساتھ ورکنگ گروپ بنانے کا منصوبہ :خطاب

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون لازمی نوعیت کا ہے ، خلاف ورزی پر قانونی نتائج ہوں گے ، 18 سال کی عمر کی حد پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے شادیوں کی رجسٹریشن مضبوط  بنائی جائے گی۔صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شادیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش ہوگی، کم عمری کی شادی بچیوں کو تعلیم، صحت اور ترقی کے مواقع سے محروم کرتی ہے ، بچیوں کو تعلیم اور معاشی ترقی میں مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے ۔کوئی قوم اپنی نصف آبادی کو ترقی کے عمل سے باہر رکھ کر آگے نہیں بڑھ سکتی، کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون شریعت سے متصادم نہیں، وفاقی شرعی عدالت نے سندھ کے کم عمری کی شادیوں کے قانون کو برقرار رکھا، قانون سازی کے ساتھ عوامی آگاہی اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی ضروری ہے ۔پاکستان او آئی سی چیئرمین شپ کے تحت کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون بڑھائے گا، کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے افریقی ممالک کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا منصوبہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...