معدنیات سے کھلواڑ کر نیوالوں پر ایف آئی آرز ہونگی، ثمر بلور
ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس پولیس سے رابطہ کاری کے بعد جے آئی ٹی کودی جائینگی بعض بلاک ریلیز کے معاملات منسوخ کر دیے گئے ، اب دوبارہ جائزہ لیا جائے گا
پشاور (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا کہ معدنیات کے معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی کارروائی جاری ہے ۔معدنیات سے کھلواڑ کر نیووالوں پر ایف آئی آرز ہونگی۔بعض بلاک ریلیز کے معاملات منسوخ کر دیے گئے ، اب دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد جے آئی ٹی کو فراہم کی جائیں گی۔ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ایک سلسلہ وار کارروائی کی جائے گی تاکہ قومی اثاثوں کے ساتھ مبینہ کھلواڑ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔معدنیات سے متعلق ڈیٹا جمع کرا دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے ایک ریٹائرڈ ہائیکورٹ جج کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جس سے کارروائی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments