کراچی:عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد،اموات8 ہوگئیں

کراچی:عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد،اموات8 ہوگئیں

چارلاشیں جناح ہسپتال منتقل ، دو روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈمن سوسائٹی میں چھ منزلہ عمارت گرنے کے سانحے میں ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک لاش کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی، ایک اور لاش کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی جو مظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔نکالی گئی تیسری لاش کی شناخت نجیب اللہ ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی، ایک اور متوفی مزدور کی شناخت 22 سالہ اللہ دتہ ولد محمد ابراہیم کے نام سے کی گئی، چاروں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 21 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔اسی دوران ملبے سے دو روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیاجو عمارت میں ماربل کا کام کررہا تھا۔ حکام نے بتایاکہ دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے ، ہیوی مشینری کے استعمال کی نسبت مینوئل سرچ پر زیادہ فوکس ہے ۔ہیوی مشینری کے استعمال سے ملبے تلے موجود لاشوں کے خراب ہو جانے کا خدشہ ہے ، مشینری کے استعمال سے عمارت کا اسٹرکچر مزید گرجانے کا بھی امکان ہے تاہم کچھ پاکٹس ایسے بنائے گئے ہیں جہاں سے داخل ہوکر سرچنگ کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...