اسلام میں وندے ماترم پڑھنا جائز نہیں:مفتی ناصر الاسلام

اسلام میں وندے ماترم پڑھنا جائز نہیں:مفتی ناصر الاسلام

سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ اسلامی شریعت کے تحت مسلمانوں کے لیے وندے ماترم پڑھنا اور اس سے متعلق تقریبات میں شرکت کرنا جائز نہیں ہے ۔

مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ گیت اسلام کے توحید کے عقیدے کے منافی ہے اور شرک کے مترادف ہے ، کیونکہ عبادت اور سجدہ صرف اللہ ہی کے لیے مخصوص ہے ۔ علمائے کرام اوراسلامی اداروں بشمول متحدہ مجلس علما، جن میں مفتی ناصر الاسلام ایک نمایاں رکن ہیں، نے بھی اسی طرح مسلمانوں کو وندے ماترم کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مفتی ناصر الاسلام کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر آیاہے جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا رسومات اور وندے ماترم سے متعلق عوامی تقریبات پر بحث جاری ہے ۔مفتی ناصر الاسلام نے شیش ناگ کے قریب مجوزہ سڑک کی تعمیر اور بھاری مشینری کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیااور خبردار کیا کہ اس سے کشمیر کے نازک ماحول اور گلیشئرز کونقصان پہنچ سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...