ڈیرہ مراد جمالی:مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں،گھروں پر حملہ ناکام
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی )کچھی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں پر حملہ ناکام بنادیاگیا۔
پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے کچھی کے علاقے کھٹن اور دلدار جاموٹ میں سرکاری عمارتوں اورشہریوں کے گھروں پرفائرنگ شروع کردی جس کے بعد قبائل کے سینکڑوں افراد نے مسلح افراد کاڈٹ کرمقابلہ کیا فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مسلح افراد اپنے 2موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments