پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ سے جھاڑولگوانے پرپابندی
خلاف ورزی کرنیوالے ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ اور ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی
راولپنڈی (خاورنوازراجہ )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں طلبہ سے جھاڑو لگوانے ، کچرا اٹھانے اور دیگر صفائی کے کام کروانے پر پابندی عائد کر دی ہے ،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ خلاف ورزی کرنے والے ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ اور ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔ طلبہ سے بیت الخلاء کی صفائی، کچرا اٹھانے یا ایسے کسی کام کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی جس سے ان کی صحت اور حفاظت کو خطرات لاحق ہوں۔ سکول بچوں کو محفوظ اور باوقار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں، انہیں صفائی کے عملے کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا جبکہ احکامات پر عمل درآمد کے لیے اچانک معائنے اور سات روز میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments